سکرین شوٹ

دو سو فیصد پرفارمنس دینا چاہتا ہوں: فواد عالم
08 دسمبر 2019 (15:53) 2019-12-08

لاہور: فواد عالم نے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کے بعد کہا کہ یہ واپسی نہیں کیریر کی نئی شروعات ہے۔ دو سو فیصد پرفارمنس دینا چاہتا ہوں۔

پریس کانفرنس کے دوران فواد عالم پُرعزم نظر آئے، دس سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں آنے والے کرکٹر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں جگہ بنانے کے لیے بھی پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیڈ کوچ مصباح حق نے فواد عالم کو سری لنکا کے خلاف ہونی والی ٹیسٹ سیریز کے پیش نظر قومی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر