فائل فوٹو

دین کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد رابی پیرزادہ کی نئی منصوبہ بندی کیا ہے؟
08 دسمبر 2019 (13:43) 2019-12-08

لاہور: شوبز کو خیر باد کہنے والی نامور اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ دین کی مکمل تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کیلئے کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رابی پیرزادہ کا دین کی جانب رجحان بہت بڑھ گیا ہے اور وہ معلمہ کا کورس بھی کر رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے نامور علمائے دین کی کتابیں بھی منگوا رہی ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ دین کی تعلیم پر دسترس حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کے لئے کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور اس کے لئے وہ منصوبہ بندی بھی کر رہی ہیں۔


ای پیپر