Source : Facebook

لندن گولڈ ن ویز ا حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خبر
08 دسمبر 2018 (20:44) 2018-12-08

لندن :برطانیہ سے گولڈ ن ویزا حاصل کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے امیر ترین افراد کیلئے گولڈ ن ویزا سروس ختم کر دی ہے ۔

محکمہ داخلہ کے مطابق گولڈ ن ویز ا سروس منی لانڈرنگ کے خطرے کے باعث بند کی گئی ہے ،ایک اہم انکشاف کے مطابق اب تک 62ارب پتی پاکستانیوں نے گولڈن ویزے کیلئے 12کروڑ ڈالر ادا کیے ،حیران کن طور پر برطانیہ کا گولڈ ن ویزا لینے میں ارب پتی پاکستانیوں نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا .

برطانوی محکمہ داخلہ کے مطابق ایران سے 59اور چین سے 1126افراد نے گولڈن ویزا حاصل کیا ،بھارت سے 60،کینیڈا سے 50،آسٹریلیا سے 54افراد نے گولڈ ن ویز ا حاصل کیا ۔


ای پیپر