Source : Facebook

وزراءکے قلمدان تبدیل کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ،نعیم الحق
08 دسمبر 2018 (20:29) 2018-12-08

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے درمیان ہونے والی بات مذاق ہے میڈیا خواہ مخواہ ان باتوں کو اہمیت دے رہا ہے وزیراعظم آئندہ دو روز تک وزراءکی کارکردگی پر ان سے بات چیت کریں گے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ فواد چوہدری سے عہدے کی واپسی کیلئے غلط افواہیں جنم لے رہی ہیں وہ بدستور وزیر اطلاعات رہیں گے شیخ رشید اور فواد چوہدری کے درمیان ہونے والی بات مذاق ہے ایسی باتوں کو نظر انداز کردینا چاہیے آئندہ دو روز تک وزیراعظم عمران خان خود تمام وزراءسے انکی کارکردگی پر بات چیت کریں گے۔

ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وزیراعظم اور دیگر وزراءکی میڈیا اور دیگر روز مرہ قومی مسائل پر گفتگو ہوتی ہے کمیٹی میں وزراءکے قلمدان تبدیل کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ،یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کا اسپیشل اسسٹنٹ برائے میڈیا مقرر کئے جانے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کے معاملے کو میڈیا سے غیر معمولی اہمیت دے دی ہے ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اس وقت وزارتوں میں ردوبدل کا کوئی امکان نہیں ہے۔


ای پیپر