Source : Facebook

کیا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی وزارت خطرے میں ہے ؟شیخ رشید کی اہم گفتگو
08 دسمبر 2018 (18:56) 2018-12-08

لاہور :شیخ رشید نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تبدیلی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ،شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کل وزیر اعظم سے میری 4میٹنگز ہوئی ہیں انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ وزارت اطلاعات میں آجائیں ،میں نے ان سے کہا کہ وہ واپس آجائیں ،وہ لندن میں 8دن سے پکنک پر ہیں ،اگر وزار ت اطلاعات کی پیشکش ہوئی تو کہوں گا تھینک یو ویری مچھ۔

دوسری طرف پر میڈیا پر چلنے والی خبروں سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری میرا بھائی ہے ان کی وزارت نہیں لے رہا بلکہ ان کیخلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات نہیں بن رہا ،اﷲ میڈ یا پر غلط خبریں چلانے والوں کو ہدایت دے ۔


ای پیپر