Source : INP

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی کو پنجاب میں بڑا عہدہ مل گیا
08 دسمبر 2018 (18:26) 2018-12-08

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا گیانو ٹیفیکشن جا ری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیراطلا عات و نشریا ت فواد حسین چوہدری کے بھا ئی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجا ب مقرر کر دیا گیا ہے اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 18 افراد کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کے 18 لاءافسران کو فارغ کرکے 16 نئے لاءافسران کو تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔


ای پیپر