Source : Facebook

کیویز کیخلاف شکست ،انضمام الحق کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا
08 دسمبر 2018 (18:11) 2018-12-08

لاہور :نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلوں کا اشارہ دیدیا ،انضمام الحق کا کہنا تھا کہ صرف کپتان کا قصور نہیں ،انضمام الحق نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی ذمہ داری نہیں لے گا تو پھر تبدیلی ضرور ہو گی ۔

چیف سلیکٹر نے ٹیم کی ناقص کارکر دگی پر شدید بڑہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کپتان تاحیات نہیں ہوتا جنوبی افریقہ کی سیریز ہمیشہ سخت رہی ہے ہمیں بہت محنت کرنا ہو گی ،انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم کی کارکردگی ناقص ہے ،اگر کسی نے ذمہ دار ی نہ لی تو پھر ہمیں خود تبدیلی کرنا پڑیگی ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستانی ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو ایک کے شکست ہوئی،پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان اچھی کارکردگی کے بعد ڈگمگا گئی اور دونوں میچ پاکستان کی شکست پر ختم ہوئے۔


ای پیپر