کرپشن زدہ لوگ عمران خان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں: عثمان بزدار
08 دسمبر 2018 (16:59) 2018-12-08

اوکاڑہ:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن زدہ لوگ عمران خان پر کیچڑ اُچھال رہے ہیں پوری قوم سودنوں کی کارکرگی پر اطمنان کا اِظہار کر رہی ہے ملک سے زہر باد نکال نے کے لیے کچھ تو کرنا ہوگاکرپشن مافیانے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے عمران خان کی قیادت میں ملک صحیح سمت پر چل رہا ہے آنے والے دن ملک و قوم کے مفاد میں ہونگے انشا اللہ پنجاب کو بھی کرپشن سے پاک کیا جائیگا

اِن خیالات کا اِظہاراِنہوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء میاں منظور احمد وٹوکے صاحبزادہ میاں خرم جہانگیر وٹوکی قیادت میں ملنے والے وفدد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیااُنہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل سے با خوبی آگاہ ہوں اُنکے مسائل کو حل کر نے کے لیے متلقہ محکماجات کو ہدایت کردی گئی ہیں ۔

صوبے کے غریب عوام کے لیے خوش حالی وترقی سے بڑھکرمیر ے لیے کوئی چیز نہیں عمران خان کسی کے ایجنڈے پر نہیں بلکہ پاکستان کے ایجنڈے پر کا م کر رہے ہیں عوام کی فلاح بہبود کے لیے کام کر نا ہمارا مشن ہے۔


ای پیپر