سابق چیئر مین این آئی سی ایل کو 6ملزمان سمیت 7,7 سال کی سزا
08 دسمبر 2018 (15:23) 2018-12-08

کراچی: احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ ( این آئی سی ایل )کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو سزا 7، 7 سال قید کی سزا سنا تے ہوئے،تمام ملزموں کو 10 ، 10 سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قراردے دیا،پولیس نے ایازخان نیازی سمیت تمام ملزموں کوحراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت کی ،نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں پر کورنگی میں زمین مہنگے داموں زمین خریدنے کا الزام ہے،ملزموں نے قومی خزانے کو 49 کروڑ کا نقصان پہنچایا ،عدالت نے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزموں کو 7 ،7 سال قید کی سزا سنادی جبکہ دو ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں ۔

عدالت نے تمام ملزموں کو 10 ، 10 سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قراردے دیا،پولیس نے ایازخان نیازی سمیت تمام ملزموں کوحراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ ملزمان پر کراچی کے علاقے کورنگی میں مہنگے داموں زمین خریدنے کا الزام تھا۔

قومی احتساب بیورو (نیب)کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔عدالتی فیصلے کے بعد کورٹ پولیس نے ایاز خان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔واضح رہے کہ اس ریفرنس میں 2 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں۔


ای پیپر