تباہ کن بائولنگ اور بیٹنگ کے باجود چوتھے روز شاہین ڈھیر ،بڑی شکست کا سامنا
08 اگست 2020 (23:18) 2020-08-08

مانچسٹر:میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی، میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا۔

مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہوئی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف ملاتھا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔


ای پیپر