پاکستان نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بڑا جھٹکا دیدیا
08 اگست 2019 (17:51) 2019-08-08

پاکستان نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بڑا جھٹکا دیدیا

پاکستان نے بھارتی فلموں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان کے کسی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہوگی۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے کسی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہوگی۔ ڈراموں، فلموں اور اس نوع کا بھارتی مواد کے پاکستان میں نشر ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔ ہر وہ اقدام کریں گے جس سے عظیم کشمیریوں کے بے مثال حوصلے مزید بلند ہوں۔


ای پیپر