فوٹو بشکریہ فیس بک

آج سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا: محکمہ موسمیات
08 اگست 2019 (12:29) 2019-08-08

لاہور: عید پر ملک بھر میں بارشیں ہونگیں، محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی۔

نو سے بارہ اگست تک کراچی میں پھر موسلا دھار بارش ہو گی جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی تین روزہ بارشوں کا امکان، یہ سلسلہ آج سے شروع ہو جائے گا۔ پشاور کے شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، راولپنڈی میں شدید بارش سے مختلف واقعات میں مرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔

مشرقی بلوچستان میں بھی موسلادھاربارشیں ہونگیں، کوئٹہ میں بھی آج بارش متوقع۔


ای پیپر