Source : Yahoo

سعودی عرب‘روشن مستقبل کا خواب دیکھنے والے پاکستانیوں کے خواب چکنا چور
08 اگست 2018 (20:23) 2018-08-08

ریاض: ملازمت کی خاطر سعودی عرب جانے والے مزید 100 پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے بے دخل کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کی خاطر جانےوالے مزید 100 پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے بے دخل کردیا ہے‘ بے دخل پاکستانی سعودی ایئرلائن کی پرواز 734 پر جدہ سے لاہور پہنچے۔بدھ کو لاہور ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد بے دخل پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود قید کیا گیا تھا‘ امیگریشن حکام نے تمام بے دخل مسافروں کو ایف آئی اے کانٹر پر روکا‘عملے نے ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کو گھر بھیج دیا۔

سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کیا اور تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کردیا۔مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ بہتر مستقبل کا خواب لے کر سعودی عرب گئے تھے ‘تاہم سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کرلیا اور تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کردیا۔

واضح رہے کہ جون 2018 میں بھی 40 پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس پاکستان روانہ کردیا گیا تھا‘ ایف آئی اے امیگریشن نے تمام مسافروں کا ریکارڈ چیک کرکے گھروں کو روانہ کردیا تھا۔ سعودی گیزٹ رپورٹ کے مطابق فروری 2017 میں بھی 39000 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا گیا تھا جبکہ انہیں چار ماہ کی قید بھی برداشت کرنی پڑی تھی۔


ای پیپر