امریکہ دنیا کا اعتماد کھوچکا‘نئے مذاکرات کا تصورمشکل ہے ‘ایران
کیپشن:   Source : Yahoo
08 اگست 2018 (20:12) 2018-08-08

تہران:ایرانی وزیرخارجہ محمدجوادظریف نے کہاہے کہ امریکہ کےساتھ نئے مذاکرات پرسوچنامشکل ہے ‘وہ اپنے غیریقینی فیصلوں کی وجہ سے دنیاکااعتمادکھوچکاہے ‘اس وقت بڑااختلاف پایاجاتاہے ،اس سے پہلے کوئی ایران کی حمایت میں نہیں تھالیکن اب دنیامیں تمام ممالک ایران کے حامی ہیں۔

بدھ کو ایرانی محکمہ خارجہ محمد جواد ظریف نے دارالحکومت تہران میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب مذاکرات کاتصورکرناہم کس طرح ان کااعتمادکرسکتے ہیں ‘ امریکہ مسلسل ادھرادھرکے فیصلے کررہاہے ‘لہذااب ہم ان کااعتبارکس طرح کرسکتے ہیں ۔ظریف کاکہناتھاکہ اس وقت بڑااختلاف پایاجاتاہے ،اس سے پہلے کوئی ایران کی حمایت میں نہیں تھالیکن اب دنیامیں تمام ممالک ایران کے حامی ہیں۔

واضح رہے کہایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کابیان اس وقت سامنے آیاجب ایک روزقبل امریکہ کی جانب سے 2015 کے جوہری معاہدے کے بعداپنی دستبرداری کے بعداپنی سخت پابندیوں کی پہلی قسط کادوبارہ سے نفاذکیاگیا ‘جس میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کےساتھ نئے معاہدے پربات چیت کیلئے تیارہیں‘جس میں خطے میں اس کے شیطانی رویئے کوبھرپوراندازمیں کورکیاجاناچاہئے‘جس کی ایران تردیدکرچکاہے۔


ای پیپر