عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے،خورشیدشاہ
کیپشن:   Source : Yahoo
08 اگست 2018 (18:25) 2018-08-08

اسلام آباد:پیپلزپارٹی رہنماخورشیدشاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے 100روزہ پروگرام پر عمل کریں،ہم اس پروگرام پر عمل درآمد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں پیپلزپارٹی رہنماخورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ہم سسٹم کے لئے خطرہ نہیں بننا چاہتے،ملک کوسنجیدہ چیلنجزدرپیش ہیں،الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ایک پارٹی کو سپورٹ کیا اور آج تقریبا تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں لیکن ہم الیکشن کمیشن کےخلاف خاموش احتجاج کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے 100روزہ پروگرام پر عمل کریں،ہم اس پروگرام پر عمل درآمد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔


ای پیپر