محمد حفیظ کو عمران خان کیلئے ووٹ مانگنا، بنی گالا جا کر مبارک دینا مہنگا پڑ گیا
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
08 اگست 2018 (14:17) 2018-08-08

لاہور: محمد حفیظ کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کی وجہ سامنے آگئی، پروفیسر کو عمران خان کیلئے ووٹ مانگنا اور کامیابی پر بنی گالا جاکر مبارک دینا مہنگا پڑ گیا۔

پی سی بی اعلیٰ حکام کو محمد حفیظ کی عمران خان کیلئے ووٹ مانگنا ایک آنکھ نہ بھایا، محمد حفیظ نے انتخابات سے قبل عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کا ویڈیو میسج کیا تھا۔ الیکشن میں کامیابی پر محمد حفیظ کپتان سرفراز احمد کے ساتھ عمران خان سے ملنے گئے تھے۔

پی سی بی حکام کے مطابق محمد حفیظ کی بنی گالا آمد کا انتظام نجم سیٹھی کے مخالف سابق کرکٹر نے کیا۔

محمد حفیظ کو قوانین سے ہٹ کر اے کیٹیگری سے نکال کر بی کیٹگری میں ڈال دیا۔ محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ میں 40 کی اوسط سے تسلسل کے ساتھ رنز کر رہے ہیں۔


ای پیپر