این اے 131 میں دوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں: چیف جسٹس
08 اگست 2018 (11:54) 2018-08-08

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کا این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے این اے 131 میں دوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں۔ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہم کیسے مداخلت کرسکتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن بولے رزلٹ مرتب ہوچکا، حلقے کی نمائندگی کو کیسے روک سکتے ہیں؟ ایسی درخواستیں سننا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے۔ سپریم کورٹ نے این اے 182 مظفر گڑھ میں جمشید دستی کی ری کاونٹنگ کی درخواست بھی خارج کر دی۔

این اے 131 میں دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی تو خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ کوئی بھی حلقہ کھولنے کے لیے تیار ہیں، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی لوگوں کی تقریریں سیاسی ہوتی ہیں، جائزہ بھی

سیاسی فورم پرلیں۔ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتے کل بھی ہائیکورٹ کا اس قسم کا ایک فیصلہ معطل کیا ہے۔


ای پیپر