فوٹوبشکریہ فیس بک

الیکشن کمیشن کے باہر مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف اتحادی جماعتیں مظاہرہ کریں گی
08 اگست 2018 (10:05) 2018-08-08

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے نے مل کر سڑکوں پر آنے کی تیاری پکڑ لی، آج الیکشن کمیشن کے باہر مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف اتحادی جماعتیں مظاہرہ کریں گی۔

احتجاج کی قیادت شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سنبھالیں گے۔ ہارنے والے امیدواروں کو ساتھ پچاس پچاس بندے لانے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو ریڈوزون میں داخلے کی اجازت بالکل نہیں ہوگی۔ صرف قیادت ہی الیکشن کمیشن جاسکیں گے، احتجاجی کارکنوں کو ریڈوزون سے باہر نکال پھینکیں گے، پانچ سو پولیس اہلکار تعینات جبکہ رینجرز کو الرٹ رکھا جائے گا۔

دوسری جانب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ریڈزون میں 120 دن کا دھرنا دیا اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے بھی لٹکائے گئے۔ پرتشدد احتجاج میں ساتھ نہیں دینگے، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

ادھر مولانا فضل الرحمان کی جمعیت علما اسلام نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان میں قومی شاہراہوں کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔


ای پیپر