Russia Joe Biden,US President,Russian President
08 اپریل 2021 (23:05) 2021-04-08

ماسکو:روس کے آزاد فوجی تجزیہ نگار پیویل فیلجین ہاوئر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چار ہفتوں کے دوران عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے اور یوکرین میں روس کے ارادوں کا تعین کرنے کے لئے ایک ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

روسی دفاعی تجزیہ کار نے عالمی جنگ چھڑنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چار ہفتوں میں دنیا مغربی بلکہ عالمی جنگ کا مشاہدہ کرے گی،روس کے آزاد فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے یہ پیشن گوئی مشرقی یوکرائن اور ملحقہ کریمیا کے قریب علاقوں میں بڑے پیمانے پر روسی افواج کی نقل و حرکت کا تجزیہ کرنے کے بعد کی ہے۔

آزاد فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر کا کہنا ہے کہ  مغربی ممالک پہلے ہی روس کی فوجی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں  اور مغربی ممالک کی جانب سے ان امور پر تشویش کا اظہار کرنا ٹھیک ہے۔اب یوکرین میں روس کے ارادوں کا تعین کرنے کے لئے ایک ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے کہا کہ یہ سوال کسی نفسیاتی ماہر سے کیا جائے،انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مجھے مزید وضاحت کرنے کی ضرورت ہے؟ کیونکہ  حقائق موجود ہیں اور سب کو دکھائی دے رہے ہیں کہ دھمکیاں بڑھ رہی ہیں اور ان میں تیزی بھی آرہی ہے لیکن میڈیا میں اس پر کچھ زیادہ بحث نہیں ہو رہی ہے مگر میں حالات کی بہت خرابی کی علامات دیکھ رہا ہوں۔


ای پیپر