Schools, Universities, April 28, pandemic, Shafqat Mahmood, NCOC meeting
08 اپریل 2021 (22:05) 2021-04-08

لاہور :آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے 12 اپریل کو تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا ،حکومت نے اگر ہمارے خلاف ایف آئی آر دینے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک دفعہ پھر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے 12 اپریل کو تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے کاا علان کردیا ،رہنما آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز کے بچوں کو ان کا تعلیمی حق دیا جائے ،حکومت نے اگر ہمارے خلاف ایف آئی آر دینے کی کوشش کی تو بھر پور مزاحمت کرینگے ۔

آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا پرائیویٹ سکولز میں پڑھانے والے اساتذہ بھی فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیں،حکومت ڈاکٹرز کے ساتھ نجی و تعلیمی سکولز کے اساتذہ کو ویکسین فراہم کرے،رہنما آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نےآج ثابت کردیا ہے ہم سب متحد ہیں،حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہیں،حکومت نےاگر ہمارے خلاف ایف آئی آر دینے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کریں گے.

رہنما آل پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا دھرنے اور کنونشنز کا سلسلہ پورے ملک میں شروع کر رہے ہیں،12 اپریل کو کراچی میں دھرنا دیں گے۔

 واضح رہے پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 98 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز کورونا کے 49 ہزار 816 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 329 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 جبکہ ایکٹو کیسز 66 ہزار 994 ہیں۔ اس مرض سے 6 لاکھ 23 ہزار 399 شہری مکمل طور پر صحتیاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 124 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک اس موذی مرض کے ہاتھوں 6 ہزار 793 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 520 ہو چکی ہے۔


ای پیپر