نشتر کالونی میں نامعلوم افراد نے آٹھ لاکھ روپے مالیت کی لینڈ کروزر جیپ چوری کر لی، مقدمہ درج
08 اپریل 2021 (21:32) 2021-04-08

لاہور: نشتر کالونی تھانہ کی حدود سے سفید رنگ کی ٹیوٹا لینڈ کروزر جیپ چوری ہو گئی جس کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے رہائشی میاں بلال مشتاق کی ملکیت ٹیوٹا لینڈ کروزر FJ-40 جیپ رنگ سفید دولو خورد سٹاپ فیروز پور روڈ پر واقعہ فیکٹری کے مین گیٹ سے نامعلوم افراد نے چوری کر کے لے گئے جس کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر بھی دی گئی۔ 

تھانہ نشتر کالونی میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8 لاکھ روپے مالیت کی یہ گاڑی 23 فروری 2021ءکو تین بج کر 30 منٹ پر چوری ہوئی جس کی بروقت اطلاع دی گئی۔ تھانہ نشتر کالونی میں مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 


ای پیپر