New Zealand,PM Jacinda Ardern,PM Jacinda Ardern
08 اپریل 2021 (19:27) 2021-04-08

ویلنگٹن: عالمی وبا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر نیوز ی لینڈ نے بھارتی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ،نیوزی لینڈ حکام کے مطابق ایسے تمام لوگوںپر پابندی عائد کی جا رہی ہے جو براہ راست بھارت سے سفر کر کے آرہے ہیں ان میں نیوز ی لینڈ کے شہری بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے نیوز ی لینڈ نے ایسے تمام مسافروں پر پابندی عائد کر دی ہے جو بھارت سے نیوز ی لینڈ سفر کرنے کے خواہشمند ہیں ،نیوزی لینڈ حکام کے مطابق بھارت سے آنے والے مسافروں کیلئے یہ پابندی دو ہفتوں کیلئے لگائی گئی ہے ،بھارتیوں کیخلاف یہ اقدام نیوز ی لینڈ حکام نے اُس وقت اُٹھا یا جب بھارت سے آنے والے 23 مسافروں میں سے 17 مریض ایسے تھے جنہیں کورونا وائرس کی شکایت تھی ۔

وزیر اعظم نیوز لینڈ جیسنڈ ا آرڈرن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے آنے والے لوگوں پر پابندی کا اطلاق 11 اپریل سے 28 اپریل تک عا ئد رہے گا ،اس دوران اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی جائےگی ،ان کا کہنا تھا بھارت میں بڑھتے کیسز کی وجہ سے نیوز ی لینڈ حکومت نے حفاظتی اقدامات اُٹھاتے ہوئے فور ی طور پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے ۔

واضح رہے بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے مزید ایک لاکھ 26  ہزار کیسز رپورٹ  ہو چکے ہیں ،بھارت میں اب تک ایک ہی دن میں  اتنی بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   685  افراد  کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔


ای پیپر