PM Imran urges D-8 nations to evolve Covid recovery plan, boost engagements
08 اپریل 2021 (17:04) 2021-04-08

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ڈی ایٹ ورچوئل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کروڑوں افراد مقروض ہوگئے،اس وبا کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگار ہو چکے ہیں ،عالمی معیشت بُری طرح متاثر ہو رہی ہے ،انہوں نے کہاہم سب کو مل کر لوگوں کو کورونا سے ہی نہیں بلکہ بیروزگاری سے بھی بچانا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی بیروزگاری کا سدباب ہم سب کو مل کر نکالنا ہوگا ،نوجوانوں کو ہمیں نئے  پلیٹ فارمز فراہم کرنا ہونگے ،تاکہ وہ عالمی وبا کیساتھ ساتھ بیروزگاری کا بھی ڈٹ کرمقابلہ کر سکیں ،عمران خان نے ڈی ایٹ کانفرنس میں ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان اور دیگر منصوبے شروع کر رکھے ہیں ،ہم نوجوانوں کو تعلیم کیساتھ ہنر بھی سکھا رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل قریب میں اپنا اور اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں اور پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

وزیر اعظم عمران نے کہا کوئی ملک تنہا کورونا جیسے چیلنجز کا سامنا نہیں کرسکتا،دنیا کے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے،پوری دنیا میں اسوقت کورونا کو لے کر بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ،دنیا میں ٹیکنالوجی تیز ی سے آگے بڑھ رہی ہے ،ٹیکنالوجی کے حوالےسے ڈی ایٹ کو نئے اقدامات کرنا ہوں گے،ڈی ایٹ ممالک کو عالمی سپلائی چین کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کورونا کی وجہ سے ترقی پزیر ممالک کو بہت زیادہ نقصان اُٹھانا پڑا ہے ،دنیا کے بدلتے ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی  کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی،ترقی پزیر ممالک کیلئے دنیاکو تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنا ہونگے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا اسوقت عالمی وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ترقی پزیر ممالک اُٹھا رہےہیں ،انہوں نے کہا میںپہلے ہی ترقی پزیر ممالک کوکورونا سے نمٹنے کیلئے 5 نکاتی منصوبہ دے چکا ہوں ،عالمی برادری کو بھی چاہیے ترقی پزیر ممالک سے قرضے کا بوجھ ہٹانے کیلئے اقدامات کرے ۔


ای پیپر