کرونا کو شکست نہیں دے سکتے ؟عالمی ادارہ صحت کی تشویشناک خبر
08 اپریل 2020 (23:02) 2020-04-08

اسلام آباد :عالمی ادارہ ٔ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جاندار نہیں ہے اس لیے اسے ختم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس چین کے شہر ووہان سے دریافت ہوا جس کے بعد یہ چند ماہ میں ہی دنیا کے 209 سے زائد ممالک میں پھیل گیا۔

اب تک وائرس کی وجہ سے چودہ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 81 ہزار مریض دورانِ علاج دم توڑ گئے، علاوہ ازیں عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن، معاشی، تجارتی، سماجی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منجمند ہوچکی ہیں۔


ای پیپر