متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر بجلی گرا دی
08 اپریل 2020 (17:00) 2020-04-08

شارجہ :کرونا وائرس نے جہاںپوری دنیا کی معیشت کو بُری طرح متاثر کیا ہے وہیں اس کا براہ راست اثر غریب اور مزدور طبقہ پر پڑتا نظر آ رہا ہے ،ایسی ہی صورت میں متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ورکروں پر بجلیاں گرا دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں اور ان کی پاکستان قونصل خانے میں رجسٹریشن کردی گئی ہے۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی کورونا وبا کے باعث نوکریوںسے فارغ کردیے گئے ہیں جن کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جارہے ہیں، واپسی میں سیاحوں، نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیجی دی جائے گی۔قونصل جنرل کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر مسافروںکی واپسی پر اسکرینگ کے انتظامات مکمل ہیں۔

پاکستانیوں کے لیے فلائٹس آپریشن کرنے کو تیار ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی واپسی بہت بڑا چیلنج ہے۔


ای پیپر