عمران خان سے ڈیل کی تفصیلات سامنے آگئیں ،تہلکہ خیز انکشافات
08 اپریل 2019 (21:33) 2019-04-08

اسلام آباد :نواز شریف کی جیل سے چند ہفتوں کی ضمانت کے بعد یہ باتیں سر گرم تھیں جس میں یہ واضح کہا جا رہا تھا کہ شاید کوئی ڈیل ہو گئی ہے ،لیکن عمران خان نے ان تمام سرگوشیوں کو اس وقت خاموش کروا دیا جب عمران خان نے اپنے جلسوںکے دوران واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو کوئی ڈیل ہو گی اور نہ ہی ڈھیل دی جائے گی ۔

لیکن اب ایک رپورٹ کے مطابق یہ خبر یں سامنے آرہی ہیں کہ شریف خاندان اور زرداری کی طرف سے عمران خان کو تین بلین ڈالر کی آفر کی گئی ہے اس ڈیل میں دو سے تین اہم شخصیات شامل تھیں اور ساتھ ہی ساتھ تحریک انصاف کے اہم رہنما بھی اس ڈیل میں شامل تھے لیکن عمران خان نے سب کو شٹ اپ کال دی ۔

ذرائع کے مطابق دو تین شخصیات وقفے وقفے سے عمران خان نے ملیں،عمران خان نے سب حضرات سے معذرت کی اور کہا کہ میںذاتی حیثیت میں اس آفر کو این آر او کی صورت میں قبول نہیں کر سکتا ،عمران خان نے دوٹوک فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ میرا اصولی فیصلہ ہے کہ این آر او نہیں ہوگا ،وزریر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ پیسہ واپس کرنا چاہتے ہیں تو اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں اور سسٹم میں رہ کر جتنا پیسہ لوٹا ہے وہ واپس کر دیں ۔

عمران خان نے ایک اور بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو میرے سے کوئی ڈیل یا ڈھیل کی توقع رکھے بلکہ انہوں نے حیران کن طور پر فواد چوہدری سے کہا کہ ان لوگوں نے سابقہ حکومتوں میں جو این آر او کیے ہیں ان کی فائلیں بھی عوام کے سامنے لائی جائیں تاکہ عوام کو ان لوگوں کی اصلیت سمجھ میں آجائے ۔


ای پیپر