فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان
08 اپریل 2019 (10:47) 2019-04-08

لاہور: ملک میں مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ژوب، قلات ڈویژن، سرگودھا، راولپنڈی اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم گرم رہیگا۔

ملک میں پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سہانا ہو گیا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں پڈعیدن 46، دادو، مٹھی،45، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد 44 اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر