تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد شفقت محمود نے نیا اعلان کر دیا 
07 ستمبر 2020 (21:40) 2020-09-07

اسلام آباد: وزیرتعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہردوہفتے بعد ٹیسٹنگ اور اسکریننگ ہوگی،سکول میں داخل ہوتے وقت اسکریننگ کی جائے گی، بیمار بچوں کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ماسک کا استعمال لازمی ہوگا،کسی جگہ پر ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوئی تو کاروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزراء این سی اوسی کے فیصلوں کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے۔ وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ این سی اوسی نے بڑی تحقیقات کی، ماہرین اور تمام لوگوں نے تحقیق کی اور جائزہ لیا گیا، کہ کس طرح آگے بڑھنا ہے، وزارت صحت نے ڈیٹا اکٹھا کیا، ایک طویل عمل کے بعد آج ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں۔

شفقت محمود نے کہا والدین کا شکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی تحمل کے ساتھ وقت کو گزارا۔ایک ہفتے بعد جائزہ لیا جائے گا، پھر 23ستمبرسے چھٹی سے مڈل کلاس اور پھر ایک ہفتے بعد جائزہ لے کر 30 ستمبر کو پرائمری تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کھولنے کیلئے تمام ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 15ستمبر کو جو تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں اس کا اطلاق ووکیشنل اداروں پر بھی ہوگا۔


ای پیپر