رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اتحادیوں کے استعفیٰ؟
07 ستمبر 2020 (19:01) 2020-09-07

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کا ایجنڈا اِن ہاؤس تبدیلی نہیں، مڈٹرم انتخابات ہیں، اے پی سی میں استعفوں کا فیصلہ ہوا تو ن لیگ تیار ہے، حکومتی اتحادیوں سے رابطے ہیں، وہ کچھ شرائط پر ہمارے ساتھ چلنے کو تیارہیں۔ 

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اے پی سی میں استعفے دینے کا فیصلہ ہوا تو مسلم لیگ ن اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کو تیار ہے،ہمارا ایجنڈا ایوان میں ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہے بلکہ ہمارا ایجنڈا ملک میں نئے انتخابات ہیں۔ان ہاؤس تبدیلی پیپلزپارٹی کی سوچ ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومتی اتحادی کچھ شرائط پر ہمارے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ ق لیگ، ایم کیوایم اور مینگل گروپ سے مسلم لیگ ن کے رابطے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا میں نام لوں گا تو حکومت اتحادیوں سے جواب ما نگے گی۔ اس لیے ان کیلئے مشکل پیدا ہوجائے گی۔


ای پیپر