مصباح الحق  کا قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق بڑا بیان 
07 ستمبر 2020 (18:50) 2020-09-07

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے ‏ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اپنی ایک برس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دورہ ‏انگلینڈ سے وطن واپس آنے کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ کووڈ 19 کی صورت حال میں یہ ایک اہم دورہ تھا اور دنیائے کرکٹ کے لیے بھی یہ ضروری تھا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر سیریز اچھی رہی لیکن اگر نتائج کے حوالے سے دیکھا جائے تو اس پر افسوس ہے لیکن یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ موجودہ حالات میں کھیلنا آسان نہیں تھا، پاکستان ٹیم نے دنیا میں اپنا اچھا امیج قائم کیا اور ڈسپلن بھی شاندار  رہا جب کہ میڈیا نے بھی پاکستان ٹیم کی تعریف کی۔


ای پیپر