سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی ،مطلوب دہشتگرد سمیت 5 ہلاک 
07 ستمبر 2020 (18:43) 2020-09-07

پشاور :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا اپنے 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقےمیر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا،آپریشن میں اہم اور مطلوب دہشت گرد وسیم زکریا 5 دہشت گردساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ آپریشن کے دوران 10اہم دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،آئی ایس پی آر  کے مطابق کمانڈر وسیم کا تعلق میر علی کےعلاقےحیدر خیل سے تھا،  وہ 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد وسیم ٹارگٹ کلنگ، سی ایس ایس آفیسر بید اللہ داوڑ کی شہادت میں بھی ملوث تھا، اس کے علاوہ وہ سیکیورٹی فورسز  پر حملوں میں براہِ راست ملوث تھا۔


ای پیپر