file photo

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے چھکے چھڑا دیئے، نمبرون بننے کیلئے ایک فتح درکار
07 ستمبر 2020 (10:39) 2020-09-07

لندن: انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی، دوسرے میچ میں انگلش ٹیم نے چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

بیس اوور میں کینگروز نے 7 وکٹ پر 157 رنز بنائے، فنچ نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں انگلش کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو سات گیندوں پہلے ہی منزل پار لگا دیا۔

بٹلر 77 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ مالان نے 42 رنز اسکور کیے، تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو نمبرون رینکنگ کےلیے آخری میچ میں فتح درکار ہے۔


ای پیپر