file photo

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
07 ستمبر 2020 (10:21) 2020-09-07

لاہور: آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب میں لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ سمیت چند شہروں میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر پانی برس سکتا ہے۔

ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے متعلق این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 233 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 89 کم عمر بچوں سمیت 39 خواتین و 105 مرد شامل ہیں۔


ای پیپر