file photo

سعودی عدالت نے جدہ حملے میں ملوث افراد کو موت کی سزا سنا دی
07 ستمبر 2020 (10:09) 2020-09-07

ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے 2017 کے جدہ حملے میں ملوث 3 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کو دہشت گردی، سیکیورٹی فورسز پر حملے اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔ 2017 میں جدہ میں خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا، جہاں چھپے دہشت گردوں نے مقابلے کے دوران خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا، دونوں افراد کا تعلق داعش سے بتایا گیا تھا۔


ای پیپر