سعودی عرب سے 2 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو بے دخل کیا گیا
07 ستمبر 2019 (17:34) 2019-09-07

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ 2 برس کے دوران اقامہ ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر2 برس کے دوران 9 لاکھ 40 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ملک سے بے دخل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کثیر تعداد میں پاکستانیوں سمیت قوانین کی خلاف ورزی پر تقریباً 38لاکھ غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا۔یہ اعداد و شمار 26صفر 1439ہجری مطابق 15نومبر 2017ء سے لے کر 6 محرم1441ھ مطابق 5ستمبر2019ء تک کے ہیں۔ وزارت داخلہ نے ملک بھر میں مشترکہ سکیورٹی فیلڈ آپریشن کئے۔3790173غیر قانونی تارکین کو گرفتارکیا۔

2959351اقامہ قوانین ، 583602محنت قوانین اور 247220سرحدی سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔ سعودی سرحد عبور کرتے ہوئے 64157 افراد گرفتار کئے گئے۔ ان میں 46 فیصد یمنی،51 فیصد ایتھوپین اور 3فیصد مختلف شہریتوں کے تھے۔علاوہ ازیں 2759 سعودی عرب سے پڑوسی ممالک میں داخل ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔


ای پیپر