بھارت خلائی مشن کی ناکامی آئی ایس آئی پر ڈال دے گا : میجر جنرل آصف غفور
07 ستمبر 2019 (15:04) 2019-09-07

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی خلائی مشن چندریان ٹو کی ناکامی پرکہا ہے کہ اب بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ پھرسے آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پرڈالے گا۔

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرٹویٹ میں آئی ایس آراو(انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن)کوتنقیدی شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا، کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یاکسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے یا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے۔ چاند کو چھوڑیں ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کر جاسکتی، کیا ہندوتوا کیخلاف بلندآوازوں نے مشن چندریان کوچکناچورکردیا۔ بھارت کا پہلا مشن چندریان ون 2008 میں چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔

واضح رہے کہ چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن چندریان 2 کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مشن ناکام ہوچکا ہے۔ اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 کروڑ پاکستانی روپیوں کے برابر بنتی ہے۔


ای پیپر