عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کے تینوں ملزمان کو بری کردیا
07 ستمبر 2019 (14:03) 2019-09-07

اسلام آباد: عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کے تینوں ملزمان کو بری کردیا۔

اسلا آباد کی مقامی عدالت میں جج ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کے دوران ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے لہذا انہیں کیس سے بری کردیا جائے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر کچھ دیر کے لیے فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سناتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی درخواست منظو کرلی۔ عدالت نے ایف آئی اے کی سفارش پر جج ویڈیو اسکینڈل کے تین ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا اور تمام مقدمے سے خارج کر دیئے ۔


ای پیپر