Source : Yahoo

ننھے مہمان کی شہریت پاکستانی ہو گی یا بھارتی ؟
07 ستمبر 2018 (22:37) 2018-09-07

لاہور :مرزا ملک کی خوشخبری شعیب اور ثانیہ نے انوکھے انداز میں اپنے چاہنے والوں سے شیئر کی تھی اب صحافیوں نے شعیب ملک کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا جب صحافی نے یہ سوال کیا کہ مرزا ملک کی شہریت پاکستانی ہو گی یا بھارتی ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ’مرزا ملک ‘ کی شہریت کہاں کی ہوگی ،ہمارے لئے یہ بات معنی نہیں رکھتی۔میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ میری خواہش ہے زچگی کے وقت اپنی اہلیہ کے پاس ہوں ،مینجمنٹ نے مجھ اجازت دے دی ہے۔

شعیب و ثانیہ کی جوڑی نے رواں برس آنے وا لے ننھے مہمان کےلئے پہلے ہی بہت کچھ پلان کررکھا ہے ،جسے ان کے بچے کا سرنیم ’مرزاملک‘ ہوگا۔صحافیوں سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ والد بننا بڑی چیز ہے ،میں کافی پرجوش اور بے حد خوش بھی ہوں۔

ایسے میں صحافی نے بچے کی شہریت سے متعلق شعیب ملک سے استفسار کیا،جب میں پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ہمارے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ بچے کی شہریت کہاں کی ہوگی، اس کی شہریت نہ پاکستان کی ہوگی اور نہ ہی بھارت کی ہوگی بلکہ اس کی شہریت کسی تیسرے ملک کی ہوگی۔


ای پیپر