Source : Yahoo

 چکوال میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت
07 ستمبر 2018 (19:40) 2018-09-07

تلہ گنگ: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون سے یومیہ 313 بیرل تیل اور 77 پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم نے پنجاب کے ضلع چکوال میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ان ذخائر سے یومیہ 313 بیرل تیل اور 77 پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی۔پی پی ایل، پنجاب کے ضلع چکوال کے مقام کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون کنوئیں کا 100 فیصد حصے دار ہے۔

تلہ گنگ کنویں کی کھدائی کا آغاز 24 مئی 2018 کو ہوا تھا جہاں سے کنویں سے حاصل شدہ مواد کی جانچ کے دوران کنوئیں سے تیل حاصل ہوا۔کنویں کی مزید کھدائی کے بعد بلند شرح پر تیل کے بہاو میں اضافے کے امکانات ہیں۔


ای پیپر