Source : Yahoo

وائٹ ہاﺅس میں ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف فارورڈ بلاک کا انکشاف
07 ستمبر 2018 (17:41) 2018-09-07

واشنگٹن:ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی صدر کی پالیسیوں سے نالاں اعلیٰ حکام کے فارورڈ بلاک بنانے کے انکشاف پر نائب صدر سمیت اعلی عہدیداروں نے وضاحتیں دینا شروع کردی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی صدر کےخلاف فارورڈ گروپ بننے سے متعلق میں آرٹیکل چھپنے کے بعد اعلیٰ امریکی عہدیداروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ۔امریکی اخبار نے دعوی کیا کہ یہ کالم ٹرمپ کابینہ کے ہی ایک اہم رکن نے لکھا ہے تاہم اخبار نے ان کا نام ظاہر نہیں کیا۔

صدر ٹرمپ نے آرٹیکل کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اخبار جعلی اخبار ہے جسے مضمون لکھنے والے کا نام ظاہر کرنا چاہیے تاکہ اگر کالم میں واقعی کوئی حقیقت ہے تو اس کی تصدیق ہو سکے۔

دوسری جانب نائب امریکی صدر مائیک پینس نے کالم سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سطحی صحافت کی گئی ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ بھارت کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی کالم نہیں لکھا۔ دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاﺅس سارہ سینڈرز کا کہنا تھا کہ جو بھی کالم لکھنے والے ناکام شخص کے بارے میں جاننا چاہتا ہے تو امریکی اخبار سے رجوع کرے۔


ای پیپر