بھارتی وزیروی کے سنگھ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی
07 ستمبر 2018 (14:43) 2018-09-07

نئی دہلی: بھارتی امور خارجہ کے وزیر مملکت وی کے سنگھ نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ماحول تیار کرنا ہوگا کیونکہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں بھارت ہر بار پاکستان سے دھوکہ کھاتہ آیا ہے اور پاکستان کشمیر کے ایک حصے پر غیر قانونی طور قابض ہے

ایک انٹرویو میں وی کے سنکھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی صرف اسی وقت ممکن ہے جب پاکستان دہشتگردی کو فروغ بند کردیے اور کشمیر میں سرحد پار کی دراندازی پر پابندی لگائے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بحالی کیلئے سازگار ماحول تیار کرنے کی ذمداری پاکستان کی ہے اور جوں ہی پاکستان اپنے وعدوں کو عملانے کی شروعات کریگا مذاکرات کا بگل بجایا جائیگا کوششیں کی ہیں اور سنجیدگی سے آگے بڑھنے کو ترجیح دی ہے تاہم پاکستانی اقدامات کے باعث مذاکرات کی پٹری سے لڑھک گئی انہوں نے کہا کہ کشمیر مین سرحد پار کی دراندازی بھارت کیلئے کئی ایک تحقیقات کو جنم دے رہی ہے اور یہ کورایشو ہے ۔


ای پیپر