فاروق ستار کو این اے 247 سے ٹکٹ دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی: فیصل واڈا

07 ستمبر 2018 (14:33)

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطے کی تردید کر دی اور کہا کہ فاروق ستار کو این اے 247 سے ٹکٹ دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

ایک انٹرویو میں فیصل واڈا نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے طنزیہ کہا کہ کہیں ایم کیوایم رہنما یہ نہ کہہ دیں کہ انہیں پی ٹی آئی نے عمران خان کی جگہ چیئرمین بننے کی پیشکش بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی دیہات، شہر یا گلی کی پارٹی نہیں، ہم اپنے ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں گے، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کا احترام اپنی جگہ مگر اس قسم کی بات میں نہ کوئی صداقت ہے اور نہ کوئی ایسی بات ہوئی ہے، اگر انہیں کوئی پیشکش ہوئی ہے تو پیشکش کرنے والے کا نام لینا چاہیے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں