لاہور میں نوکری کا جھانسہ دیکر طالبہ کی عزت تار تار
07 ستمبر 2018 (14:15) 2018-09-07

لاہور : لاہور کے علاقے ہنجروال میں نوکری کا جھانسہ دیکر ایم بی اے کی طالبہ کی عزت تار تار کر دی گئی ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں عقیل نامی ملزم نے پنجاب یونیورسٹی میں ایم بی اے کی طالبہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم عقیل نے شیزہ سبحانی نامی لڑکی کو اپنے کوارٹر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ زیادتی کانشانہ بننے والی طالبہ مسلم ٹا ئون کے علاقے میں ہاسٹل میں رہتی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کی سہیلی سمیرا نے ملزم کے ساتھ ملوایا، ملزم عقیل ہنجروال گھر دکھانے کے بہانے لے گیااور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ۔


ای پیپر