سوشانت سنگھ کی محبوبہ ریا چکرورتی جیل سے باہر 
07 اکتوبر 2020 (19:21) 2020-10-07

ممبئی :بھارتی اداکار سوشانت سنگھ مرڈر کیس کے سلسلہ میں گرفتار ہونے والی ان کی محبوبہ ریا چکرورتی جیل سے باہر آگئیں۔ممبئی ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق 28 دن کے بعد ریا چکرورتی بھائی کلہ جیل سے رہا ہو گئی ہیں۔ این سی بی نے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے قتل کی تفتیش شروع کی تو سلسلہ بھارتی فلم انڈسٹری میں منشیات تک جا پہنچا جس کی زد میں دیپکا پڈوکون جیسی اداکارہ بھی آئیں۔ اسی ڈرگ کیس میں این سی بی نے سوشانت سنگھ کی محبوبہ ریا چکرورتی کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ 

این سی بی نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو گرفتار کیا تھا ٗ 22 ستمبر کوتک انہیں 14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔22 ستمبر کو عدالت نے 6 اکتوبر تک ریا چکرورتی کی جیل میں رہنے کی تاریخ بڑھا دی تھی۔ آج عدالت نے اداکارہ کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ ممبئی ہائی کورٹ نے اداکارہ کو رہا کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 27-A کی جو دفعہ ریا چکرورتی پر لگائی گئی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے تھے جس کے بعد پولیس نے ان کی محبوبہ ریا چکرورتی سے تفتیش شروع کی تو معاملہ بڑے بھارتی اداکاروں کا منشیات میں ملوث ہونے تک جا پہنچا جس کے بعد منشیات استعمال کرنے اور منشیات فروشوں سے رابطہ کے الزام میں ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔


ای پیپر