سعودی عرب کی سالمیت کیلئے پاکستان ساتھ کھڑا ہے :شاہ محمود قریشی 
07 اکتوبر 2020 (19:07) 2020-10-07

اسلام آباد :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک دفعہ پھر سعودی عرب سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں ،دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی دل کھول کر معاونت کی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ حرمین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


ای پیپر