ملک بھر میں سونے کی قیمت تیز ی سے نیچے آنے لگی 
07 اکتوبر 2020 (18:27) 2020-10-07

کراچی : سونے کی قیمت ایک دفعہ پھر نیچے آگئی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر فی اونس کم ہو گئی ،جس کے بعد پاکستان میں سونے کی  فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی واقع ہو گئی ۔

 سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا۔جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں بھی بدھ  کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 256 روپے کی کمی ہوگئی۔

2

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر،  ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر  1 لاکھ 13 ہزار  روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت کمی کے بعد 96 ہزار 880 روپے ہوگئی۔


ای پیپر