حکومت نے چھٹی کا اعلان کر دیا
07 اکتوبر 2020 (17:34) 2020-10-07

لاہور : حکومت پنجاب نے حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی چھٹی کا اعلان کر دیا ۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 8 اکتوبرکو لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بروز جمعرات حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی مناسبت سے لاہور کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 977 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہوا، صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف پنجاب  مہمان خصوصی تھے،داتا دربار کے عرس کی تین روزہ تقریبات 6 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہیں گے، کرونا کے باعث رواں سال عرس کی مناسبت سے مختصر تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔


ای پیپر