Photo by BBC

روس کے دفتر میں صفائی ستھرائی کرنے والی خاتون میئر بن گئیں
07 اکتوبر 2020 (15:27) 2020-10-07

روس کے دفتر میں صفائی ستھرائی کرنے والی خاتون میئر بن گئیں، خانہ پری کےلیے الیکشن لڑنے والی مرینا ڈگوڈسکایا نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

مرینا جس دفتر میں صفائی ستھرائی کرتی رہی ، اب اسی پر راج کرے گی، میئر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے لوکتیف نے ہی مرینا کو اپنے خلاف الیکشن لڑنے کی صلاح دی ۔

جس کا مقصد امیدواروں کی تعداد پوری کرنا تھا، رشین قوانین کے مطابق الیکشن میں کم ازکم دو امیدواروں کا ہونا لازمی ہے، مرینا نے الیکشن مہم بھی نہیں چلائی، رسمی کارروائی پوری کرنے والی امیدوار انتخابی دوڑ میں بازی لے گئی۔

مرینا کہتی ہیں لوگوں نے اعتماد کیا، اب ان کے کام بھی آئیں گی۔ مرینا کی جیت پر عوام نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔


ای پیپر