file photo

ڈیجیٹل کرنسی کی دوڑ میں چین سب پر بازی لے گیا
07 اکتوبر 2020 (12:28) 2020-10-07

بیجنگ: دنیا بھر میں ڈیجیٹل کرنسی کی دوڑ شروع ہو چکی ہے اور چین بظاہر اس دوڑ میں سب سے آگے ہے۔

چین کا مرکزی بینک دنیا کی پہلی بڑی خود مختار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر چکا ہے۔ رواں سال کے آغاز سے چین نے اپنے سینٹرل بینک کی حمایت یافتہ ڈیجیٹل کرنسی کی بتدریج جانچ پڑتال شروع کر رکھی ہے۔

چین نے اسے ڈیجیٹل کرنسی الیکٹرانک پےمنٹ‘ کا نام دے رکھا ہے۔ آئندہ چند ماہ میں چینی عوام بھی اس کرنسی کو استعمال کر سکیں گے، جبکہ پیپلز بینک آف چائنا اولمپک دو ہزار بائیس میں اس ڈیجیٹل کرنسی کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔


ای پیپر