وزیر اعظم عمران خان دورہ چین کیلئے روانہ
07 اکتوبر 2019 (23:57) 2019-10-07

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان صبح چھ بجے بیجنگ پہنچیں گے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

عمران خان دورہ چین میں چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاک چین وزرائے اعظم دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔

عمران خان کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوں گے،وزیراعظم کا دورہ پاک چین معاشی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی پر خیالات کا اظہار کریں گے۔

وزیراعظم چینی قیادت کو سی پیک منصوبوں پر عملدرا?مد میں تیزی سے متعلق ا?گاہ کریں گے جبکہ میزبان ملک کے کاروباری اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم بیجنگ انٹرنیشنل ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی بھی اہم دورہ چین پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔


ای پیپر